ورک ویزے پر عمان جانے کا خواہشمند مسافر یورپ کا ویزا جعلی ہونے پر گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر عمان جانے والے مسافر کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق مسافر ورک ویزے پر عمان جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا تھا تاہم اس کا یورپ کا ویزا جعلی تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ولی سبحان نامی مسافر کو آف لوڈ کر کے حراست میں لیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر موجود شنجین ویزا مبینہ طورپر جعلی نکلا۔ مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close