کراچی (پی این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کنور نوید کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال میں کئی ماہ سے زیر علاج تھےتاہم کچھ عرصہ قبل انہیں گھر منتقل کردیا گیا تھا ، علاوہ ازیں 6 روز قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کنور نوید جمیل نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہے تھے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔مرحوم کا تعلق حیدرآباد سے تھا اور 2005 میں حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوئے جبکہ 2015 میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں