ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو میں اس کے لیے تیار ہوں، عمران خان کا جیل سے پیغام

اٹک(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں اپنے وکیل سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔

جیل میں ملاقات کے بعد قانونی ٹیم کے رکن عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک مگر داڑھی بڑھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے انہیں شیشہ اور شیو بنانے کا سامان آج مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 6 میں سے صرف مجھے ملاقات کی اجازت ملی ہے، جیلر کے رویے کے خلاف ہم توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے کیونکہ عدالت سے اجازت ملنے کے باوجود حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حسان نیازی کے حوالے سے بھی بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close