عمران خان رہائی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی نے رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، آئی جی پنجاب پولیس،بلوچستان پولیس،سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل،نیب ،ایف آئی اے،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور، اسلام آباد تمام کو فریق بنایا گیاہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184تھری کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ملک بھر میں 180سے زائد مقدمات ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہی ہیں،سیاسی بنیادوں پر قائم تمام مقدمات میں رہائی کا حکم دیا جائے،ٹرائل کورٹس نے درخواست ضمانتیں مسترد کی ہیں،اسے بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں