جہانگیر ترین نے ن لیگ کی تگڑی وکٹ اُڑا لی

شکراچی(پی این آئی)سابق صوبائی نائب صدر مسلم لیگ(ن) بلوچستان مرزا شمشاد نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل” 24نیوز”کے مطابق مرزا شمشاد نے لاہور میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن آئی پی پی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں مرزا شمشاد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

میاں خالد محمود نے مرزا شمشاد کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔مرزا شمشاد نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کی عوام کو حقوق دلوائے گی،بلوچستان اور پاکستان کو آئی پی پی کے وژن کی ضرورت ہے،استحکام پاکستان پارٹی کو بلوچستان میں بھرپور حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close