اسلام آباد (پی این آئی ) برق رفتاری اچھی نہیں،نواز شریف کب وطن واپس آ رہے ہیں ؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتا دیا۔ا نکا کہنا تھا کہ نواز شریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔
نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونا چاہیے، وہ سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن) لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے۔ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ، بل پر دستخط کیے، میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالےسے 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی رسپانس نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کرسکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں