پرویز خٹک کی بڑی انٹری ، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا جھنڈا اور گیت جاری

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے جھنڈا اور پارٹی کا گیت جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی۔ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز 19 اگست کو پہلے جلسے کے ساتھ سیاسی سفر کا آغاز کرے گی۔ جلسے کے تمام انتظامات پارٹی کے سربراہ پرویز خٹک اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کر رہے ہیں۔جلسے سے قبل تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا آفیشل پشتو ترانہ جاری کر دیا گیا جبکہ پارٹی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close