رضوانہ کیس، ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار نے سول جج کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ عاصم حفیظ کی تنزلی کرکے راولپنڈی میں تعینات کردیا گیا ہے۔ عاصم حفیظ کو 2دن میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ او ایس ڈی بنائے گئے سول جج کی اہلیہ اس وقت گرفتار ہیں،

ان پر کم سن ملازمہ رضوانہ پر بہیمانہ تشدد مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close