عمران خان نے جیل میں انگریزی ترجمے والا قرآن پاک فراہم کرنے کی درخواست دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نے جیل میں انگریزی ترجمے والے قرآن مجید کی درخواست دی ہے۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی شعیب شاہین نے ٹی وی پروگرام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے جیل میں انگریزی ترجمے والے قرآن مجید کی درخواست دی ہے۔۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین جیل میں امام مسجد سے مختلف مسائل پر رہنمائی حاصل کر رہے ہیں اور انہیں صاف ستھرے کمرے سمیت دیگر سہولیات حاصل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close