لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم شہباز شریف کی رواں ہفتے لندن روانگی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا حکوت سے علیحدگی کے فوری بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، لندن جانے والوں میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، پرویز رشید اور دیگر (ن) لیگی رہنما بھی شامل ہوں گے۔
شہباز شریف لندن میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں