نواز شریف کی پاکستان واپسی، گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کہاں سے لی جائے گی؟

لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی، مسلم لیگ ن نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پلان اے اور پلان بی تیار کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 20 ستمبر کو وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں۔

پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی جبکہ پلان بی کے تحت نواز شریف کی آمد لاہور ایئرپورٹ پر بھی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی، نواز شریف وطن واپسی سے قبل یکم ستمبر کو اہم پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close