رینجرز طلب، دفعہ 144 نافذ، پاکستان کا شہر جہاں حالات کشیدہ ہوگئے

جڑانوالہ (پی این آئی) فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں اقلیتوں کی املاک پر حملے کے بعد کشیدہ حالات کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی مکمل بحالی تک دفعہ 144نافذ رہے گی۔

پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ جبکہ نئے اسسٹنٹ کمشنر نے پنجاب حکومت کو رینجرز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close