نواز شریف کو کیسز میں بریت جبکہ عمران خان کو اب کوئی ریلیف نہیں ملے گا، نواز شریف کو گارنٹی دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے ، اس معاملے پر گارنٹی بھی مل چکی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر سٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔

مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ عمران خان کو عدالتوں سے ریلیف ملنا مشکل ہے ، عمران خان نے جو کچھ کیا وہ اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سب کو سیاسی مہم چلانے کا بھرپور موقع ملے گا تاہم 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انتخابات میں حصہ نہیں لینے دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close