شاہ محمود قریشی نے نگران وزیراعظم سے کس کی رہائی کا مطالبہ کر دیا؟ بڑی توقعات لگا لیں

اسلام آباد (پی این آئی) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار خواتین کی رہائی کا اعلان کرے تو اچھی پیشرفت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چوائس نہیں،دونوں پارٹیوں کے درمیان ڈاکٹر مالک پر اتفاق ہوا تھا۔

نگران وزیراعظم سے تحریک انصاف کی توقعات ہیں،انوار الحق کاکڑ غیر جانبدار کابینہ بنائیں۔ انکا کہنا تھا کہ غیر جانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی معاونت کر سکیں۔ نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کے پیدا کردہ تناؤ کو ختم کرے۔ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات دینے سے متعلق کہا کہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے عمران خان کو جیل میں سہولیت مل سکیں،چیئر مین پی ٹی آئی 180 سے زائد کیسز میں جھکڑے ہوئے ہیں،وکلاء کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے۔ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو سہولیات کیوں نہیں دی جا رہی ہیں؟۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخابات سے متعلق کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے الیکشن صاف شفاف ہوں گے،نگران وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح انصاف کریں گے۔ قبل ازیں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ نہ تو آصف زرداری اور نہ ہی شہبازشریف کی چوائس ہے، یہ راجہ ریاض کی بھی چوائس نہیں ہے، کیونکہ اب راجہ ریاض تو پاکستان کے اتنے بڑے اہم فیصلے نہیں کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ اگر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس بھی جاتا تو نتیجہ یہی نکلتا۔ توقع کر رہے ہیں کہ انوار الحق کاکڑ آئین کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔انوارالحق کاکڑ پی ڈی ایم کی طرح رویہ نہیں اپنائیں گے،اس میں کوئی شک نہیں کہ مردم شماری ہو تو حلقہ بندیاں ضروری ہو جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close