ن لیگی رہنما شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی پرفارمنس پر پھٹ پڑے، بڑا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نے کہا ہے کہ شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر قوم کو2017 کا پاکستان نہیں دے سکتے۔ جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نوازشریف ستمبر میں واپس آئیں گے ، نواز شریف کو بھائی کی حکومت میں کوئی ریلیف نہیں مل رہا تھا، کسی کی بھی حکومت ہو ہم آئین اورقانون کو ماننے والے لوگ ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ عدل کےنظام کے پلڑے برابر ہونے چاہئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس حق دفاع اور اپیل کا حق آج بھی موجود ہے لیکن نوازشریف کو یہ حق حاصل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ادارہ غیرسیاسی ہوا ہے، 9 مئی واقعات سے پہلے کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولت کاری کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close