اسلام آباد (پی این آئی) تھانہ ترنول کی حدود میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ پر مالکن کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ تشدد کا شکار بچی کی والدہ نے تھانے میں درخواست دائر کی ہے کہ مالکن نے میری بیٹی پر بدترین تشدد کیا ہے۔۔۔۔ گھر میں کام کرنے والی بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جب میں بیٹی سے ملنے گئی تو مالکن نے مجھے بھی کمرے میں بند کر دیا۔۔۔۔
اس حوالے سے ملازمہ بچی کا کہنا ہے کہ مالکن مجھ پر روز تشدد کرتی اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کا کہتی تھی۔۔۔۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں