شہر یار آفریدی قرآن اٹھا کر عدالت کے روسٹرم پر آ گئے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی سے اڈیالہ جیل میں کس کس نے ملاقات کی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے تفصیل طلب کر لی۔۔۔۔۔ آج صبح پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔شہریار آفریدی اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔شہریار آفریدی قرآن پاک کا نسخہ اٹھا کر روسٹرم پر آ گئے۔۔۔۔ اس موقع پر جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو روسٹرم پر بلا لیا۔۔۔۔

اور شہر یار آفریدی کی گرفتاری کی وجہ اور الزام کے بارے میں دریافت کیا ۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 9 مئی واقعات سب کے سامنے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق شہریار آفریدی نے اشتعال پھیلایا۔۔۔۔ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔۔۔۔اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ جیل میں ہونے کے باوجود انہوں نے لوگوں کو کیسے اشتعال دلایا؟ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جواب دیا کہ میری آنکھیں اور کان تو انٹیلی جنس رپورٹس ہی ہیں۔۔۔۔جسٹس بابرستار نے ڈپٹی کمشنر کے جواب کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پر چارج فریم کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں