مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا، قرعہ کس کے نام نکلا؟

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ ماہ ستمبر میں وطن واپسی کی تصدیق کے چند دن بعد، مسلم لیگ ن پارٹی کے قائد نواز شریف کو آئندہ عام انتخابات میں وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔۔۔۔ وزیراعظم ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران یہ فیصلہ پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کی اگلے ماہ پاکستان واپسی کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔۔۔۔ مزید برآں، مسلم لیگ (ن) نے اس امید کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کے قانون کو کالعدم قرار دینے کا حالیہ فیصلہ نواز شریف کی واپسی میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔۔۔۔۔

الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کی مدت ختم ہو گئی ہے اور اس طرح ان کے سیاست میں دوبارہ داخلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔۔۔۔۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close