نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کون ہوگا؟۔۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان کے نام پر دستخط نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اب بھی مشاورت جاری ہے، دونوں کے دستخط کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close