محنت اور قربانی رنگ لے آئی، کورونا سے شہید ہیلتھ ورکرز کیلئے تمغہ امتیاز کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے کووڈ وبا کے دوران 299 شہید ہیلتھ کیئر ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے، شہدا کی عزت افزائی کے بعد معروف ماہر پیٹ و جگر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے بھی اپنا ایوارڈ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے 2021 میں احتجاجا اپنا تمغہ امتیاز حکومت کو واپس کر دیا تھا،

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ وبا کے دوران طبی عملے کی خدمات کا اعتراف نہ کیے جانے پر وہ احتجاجا اپنا تمغہ امتیاز واپس کررہے ہیں جو انہیں 2013 میں دیا گیا تھا۔اب ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے شہدا کی عزت افزائی قابل تحسین ہے، جلد ہی صدر عارف علوی کو خط لکھ کر اپنا تمغہ امتیاز واپس کرنیکا فیصلہ واپس لے لوں گا۔انہوں نے کہا کراچی میں کورونا سے شہید طبی عملے کا میموریل تیار کرنے جا رہے ہیں، جس پر تمام شہید طبی عملے کے افرادکے نام لکھے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close