نگران وزیراعظم کی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 10 ستمبر تک توسیع کی ہدایت

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں 10 ستمبر تک توسیع کی ہدایت کردی۔نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلبا و طالبات کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ27 اگست کو لیا جانا تھا، نگران وزیرِ اعظم نے طلبا و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلبا و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close