عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کس کے حوالے کر دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور لانے کے لیے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خط ارسال کردیا گیا ہے، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لے جائے گی۔ پولیس کے مطابق ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے، ملزم پر سکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close