اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف درخواست گزار محمود نقوی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےکی۔
درخواست گزار نے کہا کہ میرا مدعا یہ ہےکہ کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ عدالت کے سامنے تقریر نہ کریں، سپریم کورٹ کا توہین عدالت کا اختیار عام استعمال کے لیے نہیں ہے، احسن اقبال نے جذباتی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ ان کی عزت بھی کسی جج یا جرنیل کے برابر ہے، میری نظر میں احسن اقبال بڑے سنجیدہ اور دانش ور شخص ہیں۔عدالت نے احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹاتے ہوئے حکم میں لکھا کہ احسن اقبال نظم و ضبط والے انسان ہیں، احسن اقبال نے 2018 میں سیمینار سے خطاب میں یہ کہا کہ ان کی بھی عزت نفس کا تحفظ ہونا چاہیے،نہیں سمجھتےکہ کچھ ایسا کہا گیا جس کو توہین عدالت کے طور پر دیکھا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں