اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدم حاضری پر ضمانتیں بھی خارج کردیں۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی ہیں۔۔ ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت خارج کی۔۔۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تھانہ کھنہ میں ایک اور بارہ کہو میں درج دو مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خارج کیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں