مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر جلد مشکل وقت آنے والا ہے، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین چار ماہ میں پی ڈی ایم کی حکومت نے جو قانونی سازی کی ہے اس کا نشانہ یہ خود بنیں گے۔ کسی سے رعایت نہیں ہوگی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر جلد مشکل وقت آنے والا ہے اور انہیں انکوائریاں بھگتنا ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے حامد میر نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کرسکی تھیں جس کی وجہ سے ان کا نام آیا۔نیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ جلد الیکشن ہوجائیں گے تو یہ ان کا بھول ہے۔

ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف، ن لیگ ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں کے خلاف کارروائیاں ہوں گی۔ مجھے عمران خان اور شہباز حکومت میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close