نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے فواد چوہدری کی بیگم کی ملاقات، ٹویٹر پر کیا لکھ دیا؟

لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ۔حبا فواد چوہدری نے ایکس (ٹوئٹر)پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ انوار بھائی شفقت اور عاجزی و انکساری کی بہترین مثال ہیں، اللہ انہیں اپنے منصب کے تقاضے پورے کرنے میں کامیاب فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close