صدر مملکت نے 696 شخصیات کو سول اعزازات دینے کی منظوری دیدی، کون کون شامل؟

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 696شخصیات کو سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی،مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر397شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، کووڈ 19وبا کے 299شہدا کو بھی سول اعزازات دیئے جائیں گے،سول اعزازات عطا کرنے کی تقریب 23مارچ 2024کو ہو گی،سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ 26شخصیات کو ہلال امتیاز، 18کو ہلال قائداعظم، 19شخصیات کو ستارہ شجاعت، 50کو ستارہ امتیاز اور 69شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا،

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری لعل جان جعفر کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں شخصیات کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا جائے گا، وزیراعلی اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری نے ریکو ڈک معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا،سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق کو ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا، مفتی منیب الرحمان کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، مفتی عبداشکورمرحوم کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا، ڈاکٹر شمشاد اختر کو اعلی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا،صدرآرٹس کونسل محمداحمدشاہ کو ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا،شاعر و ایب انور مسعود کو بھی ہلال امتیاز ملے گا، گلوکار راحت فتح علی خان کو ہلال امتیاز دیا جائے گا، گلوکارہ شازہ منظور کو پرائیڈ آف پرفامنس دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں