اسلام آباد (پی این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ رویہ رکھیں گے، عمران خان کے ساتھ اچھے مراسم تھے، 9 مئی کے بعد ان مراسم میں تلخی آئی ، وقت بتائے گا کہ9 مئی کا واقعہ ریاست کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کاکڑ میں نگران وزیراعظم کی ذمہ داری ادا کرنی کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پورے بلوچستان سے انوارالحق کاکڑ کے حق میں آوازیں آئی ہیں۔ اختر مینگل ہمارے لئے قابل احترام ہیں، نہیں پتا کہ اختر مینگل کس بنیاد پر انوارالحق کاکڑ کی مخالفت کررہے ہیں، انوارالحق کاکڑنے کبھی نہیں کہا کہ لاپتا افراد کا مسئلہ کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ ریاست کے خلاف لڑائی پہلے شروع ہوئی یا لوگ پہلے مسنگ ہونا شروع ہوئے؟ وائلنس کی حمایت نہیں کی جاسکتی، ریاست نے باربار موقع دیا۔ انہوں نے باپ پارٹی بنائی، کیونکہ بڑی جماعتوں میں ذوالفقار بھٹو کے بعد انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کبھی کام نہیں کیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی ن لیگ میں ضم نہیں ہوگی، کچھ لوگ پیپلزپارٹی یا دوسری جماعتوں میں چلے گئے، کچھ لوگ جے یوآئی یا ن لیگ کا سوچ رہے تھے، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ رویہ رکھیں گے۔
عمران خان کے ساتھ اچھے مراسم تھے، 9 مئی کے بعد ان مراسم میں تلخی آئی ، 9 مئی کا واقعہ ریاست پاکستان کے خلاف سازش تھی یہ وقت بتائے گا، یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے۔ سانحہ 9 مئی ریاست پاکستان کے خلاف ایک سازش تھی ان سازشیوں کو اسی طرح ہینڈل کرنا چاہیے جس طرح قانون کے مطابق سازشیوں کو ہینڈل کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں