دبئی (پی این آئی)اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے پاکستانیوں کو یوم آزادی پر خلا سے لی گئی اسلام آباد کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مبارکباد دی۔النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر طویل ترین وقت گزارنے والے پہلے عرب کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔
شام بخیر #پاکستان
🇵🇰
Happy Independence Day to all Pakistanis, especially those living in the UAE. As one of the largest expat communities in my country, we have lived together for years and learned a lot about your rich culture. Here's your capital, Islamabad, from space. pic.twitter.com/xf4XaSEHOv— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) August 14, 2023
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا خیر مقدم کیا گیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’تمام پاکستانیوں بالخصوص متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔خلا باز سلطان النیادی نے یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں سے متعلق کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد یو اے ای میں موجود ہے، جن کے ساتھ ہم برسوں سے اکٹھے رہ رہے ہیں اور میں نے آپ کی بھرپور ثقافت کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں