سیما حیدر کو بھارت میں جان کے لالے پڑ گئے، بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی آفر بھی ٹُھکرا دی

ممبئی(پی این آئی)پاکستان سے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر نے اپنے اوپر بننے والی بالی وڈ فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر پر ریاست نوڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی پروڈیوسر امت جانی کی جانب سے فلم ’کراچی ٹو نوڈیا‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارت کے ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے کی تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے سیما حیدر کو بالی وڈ فلم میں کام کرنے پر دھمکی دی گئی تھی۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیما حیدر نے اپنے اوپر بننے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ خیال رہے کہ سیما حیدر رواں برس مئی میں اپنے بچوں کے ہمراہ نیپال کے رستے بھارت پہنچیں تھیں جہاں سے پولیس ایجنٹ کی اطلاع پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ سیما حیدر ان دنوں ضمانت پر ہیں اور انہوں نے بھارت میں رہنے کی اجازت کے لیے اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close