عمران خان کی گرفتاری کے بعد شیریں مزاری کی پہلی ٹویٹ آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے لندن میں لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

حنا پرویز بٹ ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔گذشتہ روز سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو منظر عام پر آئیں جن میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو ہراساں کیا گیا اور ان کے صاحبزادے کے سامنے بدتمیزی بھی کی گئی۔اسی حوالے سے شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حنا پرویز بٹ کے ساتھ بدسلوکی اور حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔شیریں مزاری نے کہا کہ کسی کو بھی خواجہ آصف اور ان کے ساتھیوں کے گٹر لیول پر نہیں جانا چاہئے جنہوں نے بار بار پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ہے، جب مجھے اور پی ٹی آئی کی خواتین کو ہدف کا نشانہ بنایا گیا تو ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی خواتین خاموش رہیں یا مسکرا رہی تھیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ تنقید قابل قبول ہے لیکن خواتین کے ساتھ زیادتی ہمیشہ ناقابل قبول ہے۔۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین کوچیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات اور کھنڈرات قرار دے دیا تھا۔

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس شخص کی باقیات رہ گئی ہیں جس نے چیف آف سٹاف کو اپنا باپ کہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات بھی بھی موجود ہیں۔ایسی باتیں کرتے تھوڑی شرم تھوڑی حیا ہونی چاہیے، اس بات کا حامی ہوں کہ قانون سازی کا عمل ضرور فالو ہونا چاہیئے، جب اس شخص نے قانون سازی کی، اسمبلیاں تحلیل کیں اس وقت انہیں شرم نہیں آئی، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں ۔ جن لوگوں کی تاریخ بھیانک ہو، وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔ یہ خواتین ہیں اگر میں نے جواب دیا تو کہیں گی ہم خواتین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close