عمران خان کو کتنے پولیس افسران نے گرفتار کیا؟ گاڑی میں عمران خان نے کس سے معافی مانگی؟ عمران خان کی گرفتاری کے وقت کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک سے گرفتاری کی ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف دو غیرمسلح پولیس افسران نےگرفتار کیا، ڈی ایس پی عہدےکا ایک افسر چیئرمین پی ٹی آئی کےگھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا۔

ڈی ایس پی کے اندر جانے پر بغیر مزاحمت کے گھرکا دروازہ کھولا گیا۔ڈی آئی جی عہدےکا ایک افسر گھرکے دروازے سے اندر گیا تو چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی دونوں پولیس افسران کو دیکھ کر پریشان ہوگئے، بشری بی بی نے پوچھا آپ کون ہیں ؟افسر نے کہا بہن ہم چیئرمین تحریک انصاف کو لینے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں افسران چیئرمین پی ٹی آئی کو لےکر گاڑی میں بیٹھ گئے، ایک افسر نےکسی سے فون پر شہر میں امن و امان کی صورتحال پوچھی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو دوسرے افسر نے پنجابی میں بتایا، وہی افسر جس کی آپ نے آنکھ پھوڑی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے آنکھ زخمی ہونے والے افسر سے معذرت بھی کی۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں بیٹھے ایک پولیس افسر نے چیئرمین تحریک انصاف کو کاجو اور بادام پیش کیے تو انہوں نے انکار کردیا۔پولیس افسر نےکاجو اور بادام خودکھائے اور کہا کہ دیکھیں ہمیں تو کچھ نہیں ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی کاجو اور بادام کھالیے۔ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی دوران سفر افسران سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close