نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھانے سے پہلے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیر اعظم کیلئے نامزد انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل بطور سینیٹر استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعطم کا حلف اٹھانے کیلئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دے دیا، جسے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا،انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا،انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close