لندن (پی ٹی آئی) پنجاب اسمبلی کی سابق رکن اور ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے دعویٰ ہے کہ لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کے بیٹے کے سامنے ان پر حملہ کیا ہے۔۔۔۔ حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں۔۔۔۔ حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر لندن میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔۔۔۔
ن لیگ کی خاتون رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں۔۔۔۔
These people are harassing a visitor to your country. Where is the rule of law, do visitors not have the right to roam ? @hinaparvezbutt @RishiSunak @metpoliceuk @MayorofLondon https://t.co/dUv90XwVIE
— Muzammil Mehmood (@MuzammilMeh79) August 14, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں