راولپنڈی(آئی این پی)گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشتگرد مارے گئے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کر دیا،فورسز کی موثر جوابی کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے،
سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فوجی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا فوجی قافلے پر حملہ کرنے کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں