14 اگست کا شاندار تحفہ، پاکستانی کوہ پیمائوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی کوہ پیمائوں نے کے ٹو کے بیس کیمپ پر 250 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا،سوات سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماں عباس سواتی اور محمد رحیم نے اسپین کی کوہ پیما مارتھا

سمیت پنجاب کے ثاقب رحمان، شان علی اور شاہ رخ، سندھ کے سرمد علی اور اسد بٹ اور گلگت بلتستان کے زاہد، عنایت علی اور محبوب کے ہمراہ 6 روز کے دوران 5 ہزار 150 فٹ کی بلندی پر بیس کمیپ پرپہنچ کر قومی پرچم لہرایا،پاکستانی کوہ پیمائوں نے اس اعزاز کو پاکستان آرمی کے شہیدوں اور غازیوں کے نام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close