اسلام آباد کے مقتدر علما کرام کاوفد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آج ملاقات کرے گا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقتدر علما کرام کاوفد نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آج ملاقات کرے گا اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کو مبارکباد دے گا،

وفد میں امام پارلیمنٹ ھاوس مولانااحمدالرحمن خطیب ،وقاق المدارس کے مولاناعبدالغفار ، مھتمم جامعہ محمدیہ مولاناظہوراحمدعلوی ، سیکرٹری جنرل جمیعت علما اسلام آبادمفتی عبداللہ ،مولانا تنویرعلوی ، مولاناعبدالرحمن اور دیگر شامل ہونگے ، وفد آج شام 8 بجے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرے گا ، ملاقات کے دورن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close