لاہور(پی این آئی) سینئر لیگی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انوارالحق کاکڑ کا نام کہیں اور سے سامنے آنے میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نےکہا کہ ضرورت تھی کہ چھوٹے صوبوں کو حکمرانی میں حصہ دیا جائے، نگران وزیراعظم کیلئے انوارالحق کا نام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگلے مہینے پاکستان آجائیں گے،سابق وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے فروری میں الیکشن کا کہا ہے، الیکشن ڈیڑھ دو ماہ آگے جاسکتے ہیں، الیکشن فروری سے آگے نہیں جائیں گے۔ نوازشریف کو اختر مینگل کے تحفظات کو دورکرنا چاہئے، ہمیں بلوچستان کےمسائل کا قومی حل تلاش کرنا چاہئے، ہمیں بلوچستان کے ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لانا چاہئے۔ادھر سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کو نگران وزیراعظم کی تقرری بارے بیان مہنگا پڑ گیا، پیپلزپارٹی کی قیادت خورشید شاہ کے نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر شدید برہم ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے خورشید شاہ سے نگران وزیراعظم سے متعلق بیان پر جواب طلبی کی ہے، خورشید شاہ کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کو اپنے ترجمانوں سے بیان جاری کروانا پڑا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان پارٹی قیادت سے اجازت کے بغیر دیا، نگران وزیراعظم سے متعلق خورشید شاہ کا بیان پارٹی پالیسی کے منافی تھا۔ خورشید شاہ کے بیان کے بعد پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو نگران وزیراعظم کے بارے میں بیان بازی سے روک دیا، قیادت کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ حساس ہے، غیر ضروری بیانات نہ دیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں