ہم نسلی لوگ ہیں دوستی اور دشمنی کو قبر تک نبھاتے ہیں، شیخ رشید کا دبنگ اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ آج رات لال حویلی سے خطاب کریں گے۔

وہ گزشتہ 50 سال سے 13 اگست کی رات کو عوام سے خطاب کرتے ہیں لیکن اس سال انتظامیہ نے لال حویلی سے لاؤڈ سپیکر اور آتش بازی کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہر حد پار کی جارہی ہے ، ہم نسلی لوگ ہیں دوستی اور دشمنی کو قبر تک نبھاتے ہیں ۔شیخ رشید نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی تمام تر جبر کے باوجود آج رات ہر حال میں لال حویلی پہنچیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close