الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کی پارٹی کے انتخابی نشان کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی فی الحال رجسٹر نہیں، اس لیے انتخابی نشان کی اہل نہیں۔ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان دینے کے معاملے پر ای سی پی کا اعلامیہ سامنے آگیا۔ای سی پی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ انتخابی نشان کی اہل نہیں، اس جماعت نے پارٹی الیکشن کرایا اور نہ ہی پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات دیں۔الیکشن کمیشن نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو کتاب، جے یو آئی نظریاتی کو تختی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ہلال نشان الاٹ کیا ہے۔

ای سی پی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو تلوار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو مکا کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹرنہیں اس لیے انتخابی نشان کی اہل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close