فواد چوہدری نے نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو سچا پاپاکستانی قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے تقرر پر رد عمل سامنے آگیا۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ ایک سچا پاکستانی، انتہائی پڑھا لکھا معتدل مزاج شخص ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو ملک کا ا?ٹھواں نگراں وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close