اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیاہے کہ جو پولیس اہلکار عمران خان کو گرفتار کرنے گئے تھے ان کا آمنا سامنا بشریٰ بی بی سے بھی ہوا اور اب انہیں کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ خود پر سورة الصافات کی آیات پڑھ کر پھونک رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمر چیمہ نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”جو لوگ خان صاحب کو گرفتارکرنے گئے تھے ، ان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی آمنا سامنا ہو، انہوں نے کہا کہ بی بی آپ خاموش رہیں ،اس کے بعد وہ خان صاحب کو چھوڑ کر خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں کیا ہواہے ، کسی نے جادو کیاہے ، ہم اس دن سے پریشان پھر رہے ہیں اور ہمارے سیدھے کام بھی الٹے ہورہے ہیں۔عمرچیمہ نے کہا کہ ایک اہلکار نے مجھے بتایا کہ اس کی پرانی فائل ایک حتمی مرحلے میں پہنچ رہی تھی اور اب مجھے پتا چلا کہ وہ وہاں سے گم ہو گئی ہے ،، دوسرے نے بتایاکہ ان کا بچہ باہر پڑھتا تھا اور ایئر پورٹ نے اچانک اسے واپس بھیج دیاہے ، انہوں نے کہا کہ ہم سورة یٰسین کے آگے سورة ’ الصافات ‘ کی تلاوت کر کے خود پر پھونک رہے ہیں ،کسی نے بتایاہے کہ تلاو ت کر کے اپنے آپ پر پھونکیں ۔عمر چیمہ کا کہناتھا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو میں نے دیکھا کہ بیوروکریسی میں بہت خوف ہے ، ایک افسر سے بات ہوئی تو وہ بتار ہے تھے کہ ”ایک رات کو ڈرنک پارٹی چل رہی تھی۔
باقی کولیگز بشریٰ بی بی کے بارے میں برا بھلا کہہ رہے تو میں اس ڈر سے وہاں سے اٹھ کر آ گیا کہ مجھے کچھ نہ ہو جائے۔“سینئر صحافی نے کہا کہ لوگوں میں اس طرح کا خوف بھی پایا جاتاہے ، اس کی تصدیق ان پولیس والوں سے ہوئی ہے جن کا آمنا سامنا ہواہے ،مختلف متاثرین سے بات کرکے پتا چلاہے کہ اگر آپ بشریٰ بی بی سے متعلق دور بیٹھے ہوئے وی لاگ یا ٹی وی پر بات کر لیتے ہیں توکوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اگر آپ کا کہیں ان سے آمنا سامنا ہو گیا تو پھر آپ پر مشکلات آ سکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں