ہم تین میں نہ تیرہ میں، پیپلزپارٹی رہنمانےنگران وزیراعظم کے فیصلے میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بتا دی

کراچی (پی این آئی) پی پی رہنما اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تین میں نہ تیرہ میں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ راجہ ریاض اور شہباز شریف نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگرشیخ چلی ہوتا توماہرانہ نام دیتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے بہت خبریں چل رہی ہیں کل بھی گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی اس میں بھی کوئی نام کے حوالے بات نہ ہوئی۔ 2013 اور 2018میں جس طرح مشاورت سے نام طے کیا گیا تھا کوشش ہے کہ سیاست دان اسی طرح تین دن کے اندر کوئی نام طے کرلیں گے۔ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی رونق کو بحال کرنا ٹارگٹ ہےمرحلہ واراس باغ کو مکمل بحال کریںگے کیفے،کرکٹ،ہاکی کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ پاکستان پویلین اس پارک میں کھولیں گےجہاں انٹرنیشنل ایونٹس کیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کررہی ہےکراچی کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گےکراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا جہانگیر کوٹھاری کریڈ باغ ابن قاسم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہےکل رات یہاں پاکستان کا جشن آزادی منائیں گے۔

افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ سائیکل اورجوگنگ ٹریک سےصحت مند سرگرمیوں کو فروع ملے گادو دن خواتین کے لیے مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کررہی ہےکراچی کے نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گےکراچی کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close