اسلام آباد (پی این آئی) سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے شاہ محمود قریشی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت باہر ہیں اور معاہدہ یہ ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام نہیں کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں۔نج
ی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن فروری میں ہوں گے، لیکن ان میں پی ٹی آئیہوگی یا نہیں، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، پھر ان سے متعلق بات کریں، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔وہ اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق چند دن میں پریس کانفرنس کریں گے۔نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق بولے کچھ دن قبل انوار الحق کاکڑ کا نام وزیراعظم کو دیا تھا، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ جب تک نام فائنل نہیں ہوتا سامنے نہیں لائیں گے، وزیراعظم نے میرے دیے ہوئے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ بھی بلوچستان سے، نگران وزیراعظم بھی اب بلوچستان سے ہیں، ہوسکتا ہے کہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، ان کا خیال ہے کہ نگران وزیر خزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں