اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے جب ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا ملاقات کیلئے اٹک جیل گئے تو انہوں نے گندگی اورمچھروں کی شکایت کی لیکن سینئر صحافی حامد میر کی جانب سے عمران خان کے سیل کا پیش کیا گیا منظر یکسر مختلف ہے۔
اٹک جیل کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عمران خان اسی سیل میں وقت گذار رہے ہیں جہاں ماضی میں اعظم ہوتی اور سردار مہتاب بھی قید رہے یہ بی کلاس کا سیل ہے جس میں چارپائی اور میٹرس کے علاوہ مصلے پر نماز ادا کرنے کی جگہ بھی موجود ہے میں نے پوچھا وہاں مکھیوں اور مچھروں کی شکائت آئی ہے تو…
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 11, 2023
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جیل انتظامیہ میں ذرائع سے پوچھا کہ وہاں سے مکھیوں اور مچھروں کی شکایت آئی ہے تو مجھے بتایا گیا کہ عمران خان کے سیل کو روزانہ سینیٹائز کیا جاتاہے اور خان صاحب کو دیا جانے والا کھانا روزانہ تین ڈاکٹروں کی ٹیم چیک کرتی ہیں، میں نے درخواست کی کہ جیل انتظامیہ اپنے دعووں کی تصدیق کیلئے مجھے اٹک جیل کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرے ۔یاد رہے کہ عمران خان کو سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے حراست میں لیا تھا ، جس کے بعد انہیں بذریعہ موٹر وے اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں اٹک جیل پہنچایا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں