نواز شریف کی نا اہلی ختم، پاکستان واپسی سے متعلق اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے دیگر پارٹی رہنماوں کی جانب سے نوازشریف کی واپسی کے کئی اعلانات کے بعد ایک بار پھر جلد پارٹی قائد کے جلد وطن لوٹنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ بعض معتبر کالم نویس اور اینکرز لکھ رہے ھیں کی میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ ان حضرات سے عرض ھے کہ نوازشریف کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو چکی ھے۔ اس سلسلے میں ایک حالیہ قانون سازی سے رجوع کرنے کی ضرورت ھے جس میں نااہلی 5سال تک محدود کر دی گئی ھے۔ انہوں نے کہا کہ قائد محترم کی وطن واپسی انشاءاللہ بہت جلد ھو گی اور سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے اور رب العزت کی مہربانی سے ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close