زوالفقار مرزا نے آصف علی زداری سے دوبارہ دوستی کا نقصان بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ آصف زرداری سے دوبارہ دوستی نہیں کرنا چاہتے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کیلئے کسی نے کوشش نہیں کی۔ آصف زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے، ان سے دوستی کر لی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ، بدین میں 8 سال پہلے ہسپتال بنا تھا، اب وہاں کوئی سہولت نہیں۔ حکومت کی کارکردگی کا کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close