اہم پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رہنماعاطف خان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے دعویٰ کیا کہ عاطف خان کے بیٹے کو باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی اپنے گھر پہنچ گئے۔ افتخار درانی نے کہا کہ الحمدللّٰہ محفوظ ہوں، دعاؤں اور نیک خواہشات پر سب کا شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close