اسلام آباد(پی این آئی)ای او بی آئی نے پنشن کے حصول کیلئے سکیورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی گئی جس پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ای او بی آئی کو سکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں، پنشن کے حصول کیلئے سکیورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے کی اجازت تک نہیں دی گئی
ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر گہری نظر ڈالے، ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی،عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس کے مطابق سکیورٹی گارڈ افتخار حسین ایک پرائیویٹ سکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے ، وہ 2008 میں سروس کے دوران حادثے میں معذور ہوگئے تھے ، انہوں نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں