اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کیا۔۔۔۔۔ فاضل عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔۔۔۔۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کےخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔۔۔۔۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنائی، فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔۔۔۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں